ٹائٹل جیتا

پاکستان نے 6 مرتبہ ورلڈ ٹی ٹونٹی مقابلوں میں حصہ لیا، گرین شرٹس نے ایک بار ٹائٹل جیتا

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان نے 6 مرتبہ ورلڈ ٹی ٹونٹی مقابلوں میں حصہ لیاجبکہ گرین شرٹس نے ایک ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے نام کی۔پاکستان نے اب تک 6 ورلڈ ٹی ٹونٹی کھیلے ہیں اور 2009 میں ہونے والے دوسرے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں کامیابی حاصل کی۔2007 میں پہلے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستانی ٹیم رنرز اپ رہی اور بھارت نے ٹائٹل جیتاتھا۔پاکستانی ٹیم اب تک ٹی ٹونٹی کے عالمی مقابلوں میں 34 میچ کھیل چکی ہے جن میںسے 19 میں کامیابی اور 14 میں شکست کاسامنا کرنا پڑا۔پہلے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شعیب ملک نے ٹیم کی قیادت کی، 2009میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے کپتان یونس خان تھے اور پاکستان نے ٹائٹل جیتاتھا۔

2010کے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شاہد آفریدی نے ٹیم کی قیادت کی،2012 اور 2014 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قیادت کے فرائض محمد حفیظ کو ملے۔2016 یکے ورلڈ کپ میں ایک بار پھر شاہد آفریدی نے پاکستانی ٹیم کی قیادت کی۔2021ء میں ہونے والے ورلڈکپ مقابلے میں گرین شرٹس کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں