سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ اور یورپی رابطہ کار کے بیچ ایرانی جوہری پروگرام پر بات چیت

ریاض (گلف آن لائن)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے ریاض میں یورپی یونین کے ذمے دار انریکی مورا سے ملاقات کی ہے۔ مورا ایران کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے یورپی یونین کے رابطہ کار ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات کے بیچ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق بات چیت اور ایران کی جانب سے اس سلسلے میں بین الاقوامی سمجھوتوں کی عدم خلاف ورزی کو یقینی بنانے کے واسطے بین الاقوامی کوششیں زیر بحث آئیں۔جانبین نے مشرق وسطی اور دنیا کے عدم استحکام کا سبب بننے والی ایرانی دہشت گرد سرگرمیوں پر روک لگانے کے و اسطے مشترکہ طور پر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں