وزیر اعلیٰ سندھ

نور ی آباد پاور پلانٹ ریفرنس ، وزیر اعلیٰ سندھ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد (گلف آن لائن)احتساب عدالت اسلام آباد میں نوری آباد پاورپلانٹ ریفرنس کے شریک ملزم نیازعلی شیخ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس چیلنج کردیا عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاجبکہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ پرفردجرم عائد نہ ہوسکی ۔ پیر کو جج اصغرعلی نے نوری آباد پاورپلانٹ ریفرنس پرسماعت کی ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی ، شریک ملزم کی کورونا وائرس رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی ۔

جج اصغر علی نے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ سنا ہے ایک نیا نیب آرڈیننس بھی آیا ہے،وکیل صفائی نے بتایاکہ پرائیویٹ لوگوں کواحتساب عدالت کے دائرہ اختیارسے نکال دیا گیا ہے مراد علی شاہ کے شریک ملزم نیازعلی شیخ نے ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کردی جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ بعد ازاں عدالت نے ریفرنس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی

اپنا تبصرہ بھیجیں