سرمائی اولمپکس

بیجنگ سرمائی اولمپکس کا وقت آن پہنچا ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (گلف آن لائن )چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہے کہ چین دنیا کو ایک سادہ، محفوظ اور شاندار اولمپک کھیل پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔ وانگ وین بین نے پیر کے روز ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس کی تیاریوں کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے بھرپور توجہ اور وسیع حمایت حاصل ہوئی ہے۔ میں نے دیکھا کہ G20 رہنماؤں کے روم سمٹ اعلامیہ نے بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرالمپکس سرمائی کھیلوں کے لیے اپنی توقعات کا اظہار کیا ہے۔

مجھے یقین ہے کہ یہ دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے لیے مقابلہ کرنے کا ایک اہم موقع ہوگا .بیجنگ سرمائی اولمپکس کا وقت آن پہنچا ہے، چین ایک سادہ، محفوظ اور شاندار اولمپک ایونٹ کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں