ایوب کھوسہ

جمہوری معاشرے میں ہر کسی کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کا حق ہوتا ہے’ ایوب کھوسہ

لاہور(گلف آن لائن)سینئر اداکارہ ایوب کھوسہ نے کہا ہے کہ جمہوری معاشرے میں ہر کسی کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کا حق ہوتا ہے لیکن اس سے کسی دوسرے کی ذات کونقصان نہیں پہنچنا چاہیے ،میں نے مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف سائیکل چلا کر خاموش احتجاج کیا ۔ ایک انٹرویو میں ایوب کھوسہ نے کہا کہ ہم پہلے یہ محاو رے کے طور پر سنتے تھے کہ فلاں شخص حالات کی وجہ سے دو سے ایک وقت کی روٹی پر آ گیا ہے لیکن موجودہ حکومت کے دورمیں یہ محاورہ حقیقت میںتبدیل ہوگیا اور لوگوںسے دو وقت کی روٹی پوری نہیں ہوتی ۔

انہوںنے کہا کہ جب آپ کسی منصب پر ہوں تو آپ کے قول وفعل میں تضاد نہیں ہوناچاہیے ،کوئی کہہ سکتاہے کہ ہمارے حکمران اپنے قول کو کتنا نبھاتے ہیں؟۔ موجودہ حکومت کے دورمیں ایک دن ایسا نہیں گزرا جب عوام پر مہنگائی کا بم نہ گراہو ۔انہوںنے کہاکہ عوام اب بہت پریشان ہیں اورانہیں حالات کی وجہ سے آنے والے کل کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں