بائیڈن

ایران کو امریکی مفادات کے خلاف ڈرون استعمال نہیں کرنے دیں گے، بائیڈن

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکی صدر جو بائیدن نے کہاہے کہ ہم اپنے مفادات کے خلاف ڈرون حملوں سمیت ایران کے اقدامات کا جواب دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات روم میںجی ٹوئینٹی کے سربراہ اجلاس کے اختتام پر منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہی۔ امریکی صدر کے مطابق جوہری معاہدے کی بحالی ایران کے تصرفات کے ساتھ مربوط ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ سمجھوتے کی طرف نہ لوٹنے کی صورت میں ایران کو اقتصادی قیمت چکانا پڑے گی۔

جو بائیڈن نے بتایا کہ ہفتے کے روز ہونے والی ملاقات میں ان کے اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں اور جرمن چانسلر میرکل کے بیچ اس بات پر اتفاق رائے ہوا کہ ” ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے واسطے سفارت کاری بہترین راستہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں