لاہور(گلف آن لائن)ڈبل روٹی سمیت مختلف بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں 3سے 10روپے تک اضافہ کر دیا گیا جس کا اطلاق کل ( ہفتہ) سے ہوگا ۔قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق سینڈوچ بریڈ کی قیمت 15روپے اضافہ کے بعد 160روپے ،لارج ڈبل روٹی 10روپے اضافے سے 130روپے ، مال ڈبل روٹی 5روپے اضافے سے 70روپے ، فروٹ بن 5روپے اضافے سے 30روپے ، برگر چار پیس 10روپے اضافے کے بعد 75روپے ،
لارج رسک 5روپے اضافے کے بعد 75 روپے، چھوٹا رسک کا پیکٹ 5روپے اضافے کے بعد 15روپے ، سادہ کیک بڑا 10روپے اضافے سے110روپے ، سادہ چھوٹا کیک 5روپے اضافے سے65روپے ، فروٹ کیک 15اضافے سے 115روپے جبکہ ، باقر خانی کے پیکٹ کی قیمت 60روپے ہی برقرار رکھی گئی ہے ۔