ہمایوں اختر خان

تحریک انصاف دوبارہ حکومت بنا کر اصلاحات ،کرپشن کیخلاف بھل صفائی کو جاری رکھے گی’ ہمایوں اختر خان

اسلام آباد( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش گھمبیر معاشی چیلنجز ماضی کی حکومتوں کی ناقص اور کاسمیٹیکس پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، پاکستان میں خطے سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کئی گنا کم ہیں ،تحریک انصاف کے ووٹ بینک میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوا ہے اورانشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں زیادہ اکثریت سے حکومت بنا کر اصلاحات کے عمل اور کرپشن کے خلاف بھل صفائی کو جاری رکھے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ملک کی پائیدار ترقی کی بجائے ڈھنگ ٹپائو پالیسیاں بنائیں اور صرف باریاں لگائے رکھیں جس کا خمیازہ بیگاڑ کی صورت میں پوری قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت کو اقتدار میں آئے ہوئے چار سال کا عرصہ بھی مکمل نہیں ہوا ، عوام جانتے ہیں کہ کئی دہائیوں کے بیگاڑ کو درست کرنے کیلئے وقت درکار ہے اور حکومت اس جانب پیشرفت کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مہنگائی پر قابو پانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں، 120ارب روپے کا پیکج ملک کی 53فیصد عوام کے لئے ہوا کا تازہ جھونکا ہے ، جیسے جیسے معیشت بہتری آتی جائے گی اس کے ثمرات عوام تک منتقل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں