ایکس رے مشین

دنیا کی سب سے روشن ایکس رے مشین تیار کی گئی ہے 100 گنا زائد تفصیل سے عکس دکھاتی ہے

لاہور(نیٹ نیوز)دنیا کی سب سے روشن ایکس رے مشین تیار کی گئی ہے جو ایک جانب تو روایتی سی ٹی اسکین سے سو 100 گنا زائد تفصیل سے عکس دکھاتی ہے تو دوسری جانب کسی بھی ایسی شے کو ظاہر کرسکتی ہے جس کی جسامات ایک مائیکرون یعنی ایک میٹر کے دس لاکھویں حصے جتنی شے کو ظاہر کرسکتی ہے۔

ذراتی اسراع گر(پارٹیکل ایسلریٹر) کی مدد سے تیار کردہ اس ٹیکنالوجی کو ہیئرا?رکیکل فیز کنٹراسٹ ٹوموگرافی ( ایچ ا?ئی پی سی ٹی) کا نام دیا گیا ہے۔ اب یہ تمام جسمانی اعضا کی باریک ترین تفصیلات کو تھری ڈی انداز میں ظاہر کرتی ہے۔ سب سے پہلے اسے کووڈ سے فوت شدہ ایک مریض کے پھیپھڑے پرا?زمایا گیا ے جس میں خون کی نالیوں میں ا?کسیجن رکنے کا منظر بھی دیکھا گیا ہے۔

ایکس رے ٹیکنالوجی یورپی سنکروٹرون ریسرچ مرکز (ای ایس ا?ر ایف) میں وضع کی گئی ہے جہاں دنیا کی روشن ترین ایکس رے حاصل کی گء ہے جو روایتی ایکس رے سے 100 ارب گنا طاقتور ہے۔ کورونا وبا کے دوران اس پر سنجیدگی سے کام شروع کیا گیا۔ اب یہ حال ہے کہ اس سے خون کی باریک ترین نالیوں کو تھری ڈی انداز میں دیکھا جاسکتا ہے بلکہ بعض اقسام کے خلیات بھی دکھائی دینے لگتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں