اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ تباہی سرکار نے مہنگائی کی سونامی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ حکومت نے بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کا ہدف 610 ارب روپے رکھا تھا،قیمتوں میں اضافے کے ساتھ اب پیٹرولیم لیوی بھی عوام سے وصول کی جائے ۔
انہوںنے کہاکہ اب پیٹرول کی قیمت اضافے کے ساتھ ہر ماہ 4 سے 5 روپے فی لیٹر لیوی بھی عائد کی جائے گی، آنے والے ماہ میں حکومت پیٹرول کی قیمت میں بہت بڑا اضافہ کرنے جا رہی۔
شیری رحمن نے کہاکہ پہلے ہی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 18.34فیصد ہو چکی ہے، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت اب آئی ایم ایف چلائی گئی ۔ شیری رحمن نے کہا کہ غربت اور بیروزگاری کی شرح مسلسل بڑھنے کے باوجود عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جائے گا۔