منظور وسان

زرعی ترقیاتی سکیموں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرونگا، منظور وسان

کراچی(گلف آن لائن ) وزیراعلی سندھ کے مشیر منظور وسان نے کہا ہے کہ زرعی ترقیاتی سکیموں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرونگا، ہمیں رزلٹ چاہیے جو کام نہیں کرے گا اس افسر کے خلاف کارروائی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ کے مشیر منظور وسان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں محکمہ زراعت کی جاری ترقیاتی سکیموں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت، ڈائریکٹرجنرلز ورکس اینڈ سروسز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں محکمہ زراعت کی جاری زرعی ترقیاتی سکیموں پر مشیر زراعت کو بریفنگ دی گئی، اجلاس میں سندھ کو زرعی پانی کم دینے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، منظور وسان نے افسران کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جاری زرعی سکیمیں ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہو ئیں۔

ڈی جی نے بتایا کہ کچھ سکیمیں دو تین ماہ میں مکمل ہونگی، سندھ میں 11 زرعی سکیمیں محکمہ زراعت کی چل رہی ہیں۔ منظور وسان نے کہا کہ زرعی ترقیاتی سکیموں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرونگا، ہمیں رزلٹ چاہیے جو کام نہیں کرے گا اس افسر کے خلاف کارروائی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں