مریم نواز

سابق چیف جسٹس کے خلاف گفتگو ،مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف بات کرنا لیگی رہنماؤں کو مہنگاپڑگیا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔ خاتون وکیل کلثوم خالق نے دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر نواز شریف جیل جا سکتے ہیں تو ثاقب نثار کیوں نہیں، مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔

انہوںنے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف بات کرکے عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی گئی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کو توہین عدالت کے تحت سزا دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں