طریقہ تدریس

پنجاب بھر کے اسکولوں میں طریقہ تدریس تبدیل کر دیا گیا

مکوآنہ (گلف آن لائن) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے 38 ہزار پرائمری سکولوں میں طریقہ تدریس تبدیل کر دیا گیا۔ہر بچے کا پروفائل بنے گا،کسی بھی مضمون میں کمزور بچے پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق 29 نومبر سے نئے طریق کار کے تحت پڑھائی ہو گی یہ اقدامات سرکاری اسکولوں میں رٹہ سسٹم کی حوصلہ شکنی کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

کلاس روم میں ہر بچے کا پروفائل بنے گا جب کہ کسی بھی مضمون میں کمزور بچے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔بچوں کو پڑھانے کے لیے فارمیٹو ایسسمنٹ کے طریقہ کار کو ترجیح دی جائے گی۔آئندہ سال پرائمری اور مڈل کا امتحان فارمیٹو ایسسمنٹ کے تحت ہی لیا جائے گا۔ماسٹر ٹریننرز اپنے اضلاع میں اساتذہ کو تربیت دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں