یاسمین راشد

ڈینگی کیسز میں کمی، فصلوں اور کچرے کو آگ لگانے سے اسموگ بن رہی ہے، یاسمین راشد

لاہور(گلف آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈینگی کیسز میں کمی واقع ہوئی، فصلوں اور کچرے کو آگ لگانے سے اسموگ بن رہی ہے، گزشتہ سال کورونا کی وجہ سے لاک ڈاون تھا جس کے باعث اسموگ نہیں آئی۔پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کیں،

ان کا اتنا اچھا علاج کیا کہ ان کے پلیٹلیٹس بڑھ کر 80 ہزار پر چلے گئے، نواز شریف کی نااہلی غلط بیانی کرنے پر ہوئی، نواز شریف علاج کے بہانے باہر گئے، ان کا واپسی کا ارادہ نہیں لگتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں