سلمان خان

کترینہ کی شادی میں سلمان خان شرکت نہیں کریں گے

ممبئی (گلف آن لائن )بالی ووڈ کے چْل بْل پانڈے سلمان خان اپنی دوست اور ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے جس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان دسمبر میں آنے والی اپنی فلم ‘ٹائیگر تھری’ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں گے اور اسی وجہ سے وہ اپنی ساتھی اداکارہ اور دوست کترینہ کیف کی شادی میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔چْل بْل پانڈے سلمان خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی حراست کے دنوں میں اداکار اور اْن کے اہلخانہ کو سپورٹ کرتے ہوئے اپنی فلم ‘ٹائیگر 3’ کی شوٹنگ ملتوی کر دی تھی۔

اب چونکہ آریان خان کو ضمانت پر رہائی مل گئی ہے تو سلمان خان اپنی فلم ‘ٹائیگر 3’ کی ملتوی شوٹنگ دسمبر میں شروع کریں گے۔دوسری جانب مداحوں کے لیے یہ بات کافی حیران کْن ہے کہ سلمان خان اپنی دوست کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ مداح کترینہ کو سلمان خان کے گھر کا فرد سمجھتے ہیں۔واضح رہے کہ توقع کی جارہی ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں سال دسمبر میں رشتہ? ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جبکہ اْن کی شادی راجستھان میں ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں