افغانستان

افغانستان کا پھر امریکہ سے منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ

کابل (گلف آن لائن)افغانستان نے ایک بار پھر امریکا سے افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔افغان نگراں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے افغانستان سے اب جنگ نہ ہونے کی صورت میں امریکا کی جانب سے افغان اثاثے منجمد کیے جانے کو بلا سبب قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کو کو انٹرویو میں امیر خان متقی نے سوال اٹھایا کہ امریکا کی افغانستان سے اب کوئی فوجی محاذ آرائی نہیں ہے تو اس صورت میں اب افغان اثاثے منجمد کرنے کی کیا وجہ ہے؟ ۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے ہی اثاثے منجمد کرکے امریکا افغانستان کو ہی انسانی امداد دینے کا کہتا ہے اس بات کا کیا مطلب ہے؟۔امیر خان متقی نے کہا کہ افغانستان کے ساڑھے نو ارب ڈالر کے اثاثے امارات اسلامیہ کے نہیں افغان عوام کے ہیں۔امریکا کو افغانستان کے مجمد اثاثے فوری جاری کرنے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں