ٹی 20 ورلڈکپ

ٹی 20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی اور پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ متحرک ہوگیا

ڈھاکہ (گلف آن لائن)ٹی 20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی اور پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ متحرک ہوگیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اسٹرکچر بدلنے پر غور شروع کردیا جس کے تحت بنگلادیش پریمیئرلیگ کی پلیئنگ الیون میں غیرملکی کھلاڑی کم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق بی پی ایل میں 4 غیرملکی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں لیکن انہیں بھی کم کیے جانے کا امکان ہے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق غیر ملکی کھلاڑی کم کرنے کا مقصد مقامی کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ بنگلادیش میں اسپنرز کے لیے سازگار پچز ختم کرکے معیاری پچ بنانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں