ایم اے

اوپن یونیورسٹی’ایم اے/ایم ایس سی کے امتحانات16دسمبر سے شروع ہونگے

اسلام آباد(گلف آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2021ء کے ایم اے ، ایم ایس سی ، ایم کام ، ایم بی اے، ایم ایل آئی ایس ، ایم ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگراموں کے فائنل امتحانات 16۔دسمبر سے شروع ہونگے ، یاد رہے کہ اِن پروگراموں کے امتحانات پہلے 2۔دسمبر سے شیڈول کئے گئے تھے جس کو بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کرنے پڑے تھے اور پہلے سے ارسال کردہ رول نمبر سلپس اور ڈیٹ شیٹ منسوخ کردی گئی تھی۔ کنٹرولر امتحانات ، ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کے مطابق نئی ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کی جارہی ہے اور نظر ثانی شدہ رول نمبر سلپس بھی طلبہ کو ارسال کی جارہی ہیں۔

طلباء و طالبات کو رہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پر سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں یونین کونسل سطح پر امتحانی مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے اپنا رول نمبر سلپ ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں جو امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی۔ واضح رہے کہ ایم ایس سی )فیس ٹو فیس(پروگراموں کے امتحانات کا شیڈول تیار کیا جارہا ہے جسے جلد یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں