شیری رحمان

حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ کرنے جا رہی ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ کرنے جا رہی ہے۔

اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ وزیراعظم نے رلیف پیکج کا اعلان کیا تھا لیکن آج کل حکومت مہنگائی پیکیج بنانے میں مصروف ہے، حکومت بجلی پر سبسڈی ختم کرکے نرخوں میں اضافہ کرے گی۔شیری رحمان نے کہاکہ قیمتوں میں اضافے کے علاوہ پیٹرول لیوی کی مد میں 610 ارب روپے کا اضافی بوجھ عوام پر ڈالا جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ تباہی سرکار تین سال میں گیس کی قیمتوں میں پہلے ہی 350 فیصد کا اضافہ کر چکی ہے، اب آئی ایم ایف کے حکم پر گیس فی ایم ایم بی ٹی یونٹ پر 400 روپے کا مزید اضافہ کررہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سردیوں میں لوگ گیس سے محروم ہیں، یہ ملک کو پتھر کے زمانے کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے حکومت مزید مشکلات پیدا کر رہی، نااہل اور ناکام حکومت کے پاس عوام کو رلیف دینے کا کوئی منصوبہ نہیں، یہ آئے روز غیر اعلانیہ منی بجٹ پیش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں