نیشنل کریکولم

سنگل نیشنل کریکولم پر حکومت نے یوٹرن لے لیا

لاہور(گلف آن لائن)سنگل نیشنل کریکولم پر حکومت نے یوٹرن لے لیا، سکولوں کی دو کیٹیگریز متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ،یکساں نصاب کے علاہ نصاب پڑھانے والے سکولز کو لازمی پلس کا درجہ ملے گا۔ یکساں قومی نصاب کے نفاذ کے حوالے سے حکومتی پالیسی میں بڑا یوٹرن لیا گیا ہے۔ حکومت نے سکولوں کو دو درجوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں دس رکنی اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ حکومت کی تیار کردہ نصابی کتب پڑھانے والے سکولوں کو لازمی کا درجہ ملے گا۔سکولوں میں یکساں نصاب پر تیار کی گئی کتابوں کے علاہ بھی کتابیں پڑھانے کی اجازت ہوگی۔ پبلشر کو ایک صوبے سے کتاب پر این او سی ملنے کے بعد دوسرے صوبے سے این او سی نہیں لینا پڑے گا جبکہ برانڈز کی شناخت رکھنے والے سکولوں کو پورے پاکستان کے لئے صرف ایک ہی این او سی لینا ہوگا۔

وزارت تعلیم نے یکساں قومی نصاب کی پالیسی کے نئے فریم ورک کے ٹی او آرز طے کر لیے ہیں۔ سکولوں کی کیٹیگریزکے عملی نفاذکیلئے وزارت تعلیم نے دس رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ کمیٹی میں ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ، سیکرٹری سکولز پنجاب شامل ہیں۔کمیٹی سنگل نیشنل کریکولم کے فریم ورک میں لازمی اورلازمی پلس سکولوں پر تفصیلی پالیسی تیارکریگی۔ کمیٹی میں چاروں صوبوں کیمحکمہ سکولزاورٹیکسٹ بک بورڈزکیسربراہان بھی شامل ہیں، کمیٹی ٹی او آرزکی بنیاد پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو جمع کروائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں