ڈاکٹر شاہد صد یق

عمران خان کی ساری توجہ عام آدمی کے مسائل کے حل کی طرف ہے’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی ساری توجہ عام آدمی کے مسائل کے حل کی طرف ہے ، اپوزیشن وطن عزیز کو غیر محفوظ بنانے کے ایجنڈے پر چل رہی ہے انہیں ہوش کے ناخن لینا ہوں گے، ملک میں افراتفری پھیلانا ہر گزسیاست نہیں، سیاست نیک جذبے اور عوام کی خدمت کا نام ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ان تمام مسائل سے قوم کو نجات دلانے میں عملی اقدامات کر رہی ہے جو کہ ہمارے ملک کی عوام کو کئی سالوں سے در پیش ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن رہنمائوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی دولت بچانے کیلئے حکومت کیخلاف مختلف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں