فیروز خان

فیروز خان اور ثنا جاوید ایک ساتھ دوبارہ اسکرین پر واپسی کیلئے تیار

کراچی (گلف آن لائن) مشہور ڈرامے’خانی’ سے مداحوں کی پسندیدہ جوڑی فیروز خان اور ثنا جاوید ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے نئے پراجیکٹ’ اے مشتِ خاک’ میں اداکار فیروز خان اور اداکارہ ثنا جاوید بہت جلد دوبارہ نجی ٹی وی کی اسکرین پر نظر آئیں گے۔ثنا جاوید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اس نئے پراجیکٹ کی پہلی جھلک جاری کردی ہے، جس میں ثنا جاویدکو سفید رنگ کا لباس پہنے دیکھا جاسکتاہے۔انہوں نے اپنے ڈرامے کا ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ یہ پراجیکٹ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔

دوسری جانب اداکار فیروز خان نے بھی اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر اپنے اس نئے پراجیکٹ میں اپنے کردار سے مداحوں کو متعارف کروایا ہے۔خیال رہے کہ جیو ٹی وی کے ساتھ فیروز اور ثنا کا یہ تیسرا پراجیکٹ ہے اس سے پہلے یہ دونوں اداکار ڈرامہ سیریل ‘خانی’ اور ‘رومیو ویڈز ہیر’ میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں