لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے دو بچوں کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کردیا

لاہور(گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے دو بچوں کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کردیا ،بچی ماں کے ساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے چیختی چلاتی رہی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد نے ثمرہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی ۔

خاتون نے موقف اپنایا کہ شوہر نے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا اوردو بچوں کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہو اہے۔استدعا ہے عدالت کمسن بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے ۔ فاضل عدالت کے حکم پر بچوں کو عدالت میں پیش کیا گیا اور بعد ازاں باپ کی تحویل سے لے کر ماں کے حوالے کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں