حفیظ

حفیظ ویسٹ انڈیز کیخلاف بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار

اسلام آباد (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز آئندہ ماہ کراچی میں کھیلی جائے گی۔حفیظ لنکا پریمئر لیگ کھیلنے کے لیے ہوم سیریز سے دستبردار ہوئے ہیں اور اس کیلئے انہوں نے پی سی بی سے این او سی بھی حاصل کرلیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ سینئر بیٹسمین شعیب ملک کا بھی ہوم سیریز میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد محمد حفیظ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے اپنی دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور ان کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں