حماد اظہر

چند کمپنیوں کو نوازنے کے لئے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا، وفاقی وزیر توانائی

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ کروانا چاہتے ہیں، چند کمپنیوں کو نوازنے کے لئے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا، جائز مطالبات مانیں گے، ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ عوام کو پریشان کرنا درست نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبہ پر مارجن میں اضافے کی سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر ن ے کہاکہ آئندہ اجلاس میں اس کا فیصلہ ہو جائے گا لیکن جائز مطالبہ تسلیم کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا احساس ہے، پٹرول پمپ مالکان عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں