ایشیا ء کپ

ایشیا ء کپ اور انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے جونیئر سلیکشن کمیٹی نے 21 کھلاڑیوں کو لاہور میں کیمپ کیلئے مدعو کرلیا

لاہور(گلف آن لائن) ایشیا ء کپ اور انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے جونیئر سلیکشن کمیٹی نے 21 کھلاڑیوں کو لاہور میں کیمپ کیلئے مدعو کرلیا۔لاہور میں کیمپ 26 نومبر سے 16 دسمبر تک جاری رہے گا۔ایشیا کپ کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں 20 دسمبر سے 2 جنوری تک ہوگا۔انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچز 14 جنوری سے 5 فروری تک ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔حتمی 17 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم 17 دسمبر کو امارات روانہ ہوگی۔

کیمپ میں شریک ہونے والے کھیلاڑیوں میں عباس علی، عبدالفصیح، عبدلواحد ، احمد خان، علی اسفند، ارحم نواب، آصف علی، اویس علی، اذان اویس، فیصل اکرم، غازی غوری، حسیب اللہ،عرفان خان نیازی، معاذ صداقت، مہران ممتاز، محمد عمر، محمد شہزاد، قاسم اکرم، رضوان محمود، ذیشان احمد اور ذیشان ضمیر شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں