چین

چین کی جا نب سے عالمی برادری کو کووڈـ19 ویکسین کی 1.8 ارب سے زیادہ خوراکوں کی فرا ہمی

بیجنگ (گلف آن لائن)چین کی نیشنل ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن سے معلوم ہوا ہے کہ چین کی طرف سے لاؤس کو فراہم کردہ کووڈـ19 ویکسین کی سات لاکھ خوراکوں کی حوالگی کے ساتھ ہی چین کی جانب سے عالمی برادری کو کووڈـ19 کی فراہم کردہ خوراکوں کی  کل تعداد 1.8 بلین سے زیادہ  ہوگئی ہے۔نیشنل ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈنگ بوچھنگ نے کہا کہ چین لاؤس تعاون، چین اور آسیان کے درمیان تعاون کا مظہر ہے۔

آسیان چین کا اہم شراکت دار ہے۔چین مستقبل میں آسیان ممالک کو کووڈ19کی مزید 150 ملین خوراکیں فراہم کرے گا۔  آنے والے تین سالوں میں آسیان کو مزید 1.5 بلین امریکی ڈالر کی ترقیاتی امداد فراہم کریگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں