احساس راشن رجسٹریشن

کورونا چیلنجز کے باوجود احساس پروگرام بڑا پروگرام ہے،ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد(گلف آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ کورونا چیلنجز کے باوجود احساس پروگرام بڑا پروگرام ہے،ملک بھر کی ہر تحصیل میں ون ونڈو احساس سنٹر کھولے جائیں گے،اگر عوام ہمارے پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں تو خود پراجیکٹ چلتا رہے گا ۔

جمعہ کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے نسٹ یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب میں شرکاء کو احساس پروگرام سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ کورونا چیلنجز کے باوجود احساس پروگرام ایک بڑا پروگرام ہے،ملک بھر کی ہر تحصیل میں ون ونڈو احساس سنٹر کھولے جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ احساس پروگرام کے خلاف الزامات بھی عائد کیے گئے،احساس پروگرام کے تحت استعمال ہونے والے بجٹ کا تمام ڈیٹا اور آڈٹ موجود ہے۔

ثانیہ نشتر نے کہاکہ حکومتیں بدلتی ہیں تو پراجیکٹ ختم کر دئیے جاتے ہیں ،اگر عوام ہمارے پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں تو خود یہ پراجیکٹ چلتا رہے گا ۔

ثانیہ نشتر نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت انڈرگریجویٹ سکالرشپس بھی فراہم کی جا رہی ہیں،نیشنل پروگرام میں 50 ہزار طلبائ، رواں برس 90 ہزار سکالرشپس فراہم کی گئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ رواں برس سکالرشپس کا بجٹ بھی بڑھا دیا ہے،احساس اسکالرشپ پروگرام میں اپلائی کرنے کے لیے آخری تاریخ 30 نومبر میں توسیع کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں