گورنمنٹ کالج

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے پرائیویٹ طلباء اور طالبات کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کردیا

مکوآنہ (گلف آن لائن)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے پرائیویٹ طلباء اور طالبات کیلئے ایم اے، ایم ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس، ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس اور ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس کے پہلے سالانہ امتحانات 2022کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ۔ شیڈول کے مطابق سنگل فیس دو ہزار کے ساتھ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 06ـ12ـ2021،

ڈبل فیس چار ہزار کے ساتھ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 13ـ12ـ2021جبکہ ٹرپل فیس چھ ہزار کے ساتھ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 17ـ12ـ2021 ہے۔لیٹ فیس جمع کروانے والے طلباء سے 17ـ01ـ2022 تک ٹرپل فیس کے ساتھ ایک ہزار روپے اضافی جرمانہ بھی وصول کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں