بابر اعظم

بیٹنگ کوچ کی کمی محسوس ہوتی ہے، ٹیسٹ سیریز میں بیٹنگ کوچ ہونا چاہئے تھا ،بابر اعظم

چٹا گانگ (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بیٹنگ کوچ کی کمی محسوس ہوتی ہے، ٹیسٹ سیریز میں بیٹنگ کوچ ہونا چاہئے تھا ،ٹیسٹ سیریز اہم ہے، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے،ہماری ٹیسٹ ٹیم اچھی ہے، اس مرتبہ ٹیسٹ چمپئن شپ میں اپنا تاثر ڈالیں گے۔ ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز اہم ہے، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیسٹ ٹیم اچھی ہے، اس مرتبہ ٹیسٹ چمپئن شپ میں اپنا تاثر ڈالیں گے۔بابر اعظم نے کہاکہ بنگلادیش کو ہوم گراونڈ پر آسان نہیں لے سکتے،یہاں کی کنڈیشنز مختلف ہیں ان مشکل کنڈیشنز میں سیٹ ہونے میں وقت لینا پڑتا ہے ۔کپتان قومی ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں فوکس ہونا پڑے گا اورتحمل کے ساتھ کھیلنا ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹائم کم ملا ہے ہم کئی ماہ سے وائٹ بال کرکٹ کھیل رہے ہیں اب ہمیں ٹیسٹ کرکٹ میں سوئچ ہونا ہیلیکن ہم پروفیشنل ہیں جلد سوئچ ہونا پڑے گا۔بابر اعظم نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ ہر سیریز میں مجھے ہی رنز کرنا ہیں دوسرے بیٹسمین بھی ہیں انہوں نے بھی ذمہ داری لی ہے ، کوشش ہوگی ٹیسٹ سیریز میں اچھا کروں۔اسپنرز سے متعلق بات کرتے ہوئے کپتان نے بتایا کہ ہمیں ٹیسٹ میں فائدہ دیں گے یہ ٹاپ کے اسپنرز ہیں، ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی ڈومیسٹک سیزن کھیلتے ہوئے آئے ہیں۔بابر اعظم نے پچ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ یہاں بھی ویسی ہی پچ ہے جیسی یہاں پر پچز ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بنگلا دیش کے سینئر کھلاڑی نہیں ہیں لیکن پھر بھی بنگلا دیش کو آسان نہیں لیں گے، ہماری بیٹنگ لائن اپ تجربہ کار ہے اسپنرز کو اچھا کھیلیں گے، مجھے اعتماد ہے کہ ہم سیریز میں اچھا کھیلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں