سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت کیس میں استغاثہ کی جانب سے التواء کی دراخواست منظور کرلی

اسلام آباد (گلف آن لائن)سپریم کورٹ نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت کیس میں استغاثہ کی جانب سے التواء کی دراخواست منظور کرلی ۔جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

دور ان سماعت عدالت عظمیٰ نے فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کر دی ،علی وزیر پر سندھ میں اشتعال انگیز تقرر کا مقدمہ درج ہے ،سندھ ہائیکورٹ نے علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں