بلاول بھٹو زرداری

نااہل حکومتی ٹولے نے ناقص پالیسیوں سے عوام سے جینے کاحق چھین لیا’بلاول بھٹو زرداری

اوکاڑہ( گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نااہل حکومتی ٹولے نے ناقص پالیسیوں سے عوام سے جینے کاحق چھین لیاہے، حکومت کی جانب سے وعدوں کے برعکس آئی ایم ایف کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے عوام پر مہنگائی کے ڈورن حملے کئے جارہے ہے ،حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے غریب کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے غریب کے لئے دووقت کی روٹی کاحصول نہایت کٹھن ہوچکاہے حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اب آئے روز غریب کی ضروریائے زندگی کی اشیاء آٹا، گھر ،چینی ،چاول،دالوں پر قیمتوں میں اضافہ کیاجارہاہے

،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس ایف ساہیوال ڈویژن کے سینئر رہنما رضوان خاں بلوچ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہے ،تحریک انصاف کی حکومت عوام کے لیے وبال جان بن چکی ہے،مہنگائی کا بے قابو جن گلی گلی اعلان کررہا ہے کہ وزیراعظم چور ہے،حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ کرنے جا رہی ہے، وزیراعظم نے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا لیکن آج کل حکومت مہنگائی پیکیج بنانے میں مصروف ہے۔

سردیوں میں لوگ گیس سے محروم ہیں، یہ ملک کو پتھر کے زمانے کی طرف لے کر جا رہے ہیں، مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے حکومت مزید مشکلات پیدا کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ نااہل اور ناکام حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کا کوئی منصوبہ نہیں، یہ آئے روز غیر اعلانیہ منی بجٹ پیش کر رہے ہیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں