رابی پیرزادہ

رابی پیرزادہ نے راولپنڈی میںبھی رابی بائے حیاء کے نام سے آئوٹ لیٹ کا افتتاح کر دیا

لاہور(گلف آن لائن)شوبزکو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے راولپنڈی میںبھی رابی بائے حیاء کے نام سے اپنی آئوٹ لیٹ کا افتتاح کر دیا۔رابی پیرزادہ اور شرکاء نے آئوٹ لیٹ کی کامیابی کیلئے دعا کی جس کے بعد رابی پیرزادہ نے فیتہ کاٹ کر آئوٹ لیٹ کا افتتاح کیا۔رابی پیرزادہ شوبزسے مکمل کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اب فلاحی منصوبوں کے ساتھ ساتھ ،مصوری ،خطاطی اور اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے خواتین کے پردے کے لئے رابی بائے حیاء کے نام سے عبایا اور سکارف کابرانڈبھی متعارف کرایا ہے ۔رابی پیرزادی کی لاہورکے بعدراولپنڈی میںاپنی مصنوعات کی دوسری آئوٹ لیٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں