وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا، ملکی سیاسی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو ہو گاجس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،اپوزیشن جماعتوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،کابینہ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا،مختلف وزارتوں اور ڈویڑنز میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی آسامیوں بارے بریفنگ ایجنڈے میں شامل ہیں ،نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2019 کے قانون میں ریلیکسیشن کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں ،قانون میں ترمیم کے لیے سیرین، ائیر بلو، پی آئی اے سی ایل اور پرنسلے جیٹس کمپنیوں نے ںظرثانی کی درخواست کی تھی،سول ایوی ایشن کے رول 68 میں طیاروں کی پرواز کی اونچائی سے متعلق غور کیا جائے گا،

تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے افسران کے لیے گاڑیوں کی درآمد سکیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے ،تبلیغی ویزوں پر ملک میں داخلے اور ویزوں میں توسیع کی منظوری دی جائے گی،فارما سوٹیکل کمپنیوں کے لیے ادویات کی تیاری اور پروموشن سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی،ای او بی آئی کے چیئرمین کی کنٹریکٹ پر تعیناتی کی منظوری دی جائے گی،اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے نئے لائسنس کے اجرا، پرانے لائسنس کے خاتمے اور منتقلی کی منظوری دی جائے گی،

کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی،کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے ،کابینہ کو معاشی اعشاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔پنجاب ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو مویشیوں کیلئے فرانس سے مونٹانائیڈ آئل درآمد کی اجازت دی جائے گی،کابینہ پریس کونسل آف پاکستان اور آئی ٹی این ای کے چیئرمین کی تقرری کے لیے سلیکشن بورڈ کی منظوری دے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں