فواد چوہدری

ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر کے ہدف کے حصول کے قریب ہیں ،فواد چوہدری

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر کے ہدف کے حصول کے قریب ہیں ، پاکستان Tـ20 کے بعد ٹیسٹ میں بھی شاندار میچ جیت گیا،، مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے، کہتے ہیں لوگ اچھی خبروں میں دلچسپی نہیں لیتے یہ اچھی منطق ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اپنے بیان میں کہاکہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر کے ہدف کے حصول کے قریب ہیں چاول کی 9 ملین ٹن کی ریکارڈ فصل ہوئی،4.75 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوگی چینی، ٹماٹر، پیاز مسلسل قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔ اور پاکستان Tـ20 کے بعد ٹیسٹ میں بھی شاندار میچ جیت گیا، الحمدللّٰہ پاکستان کی عالمی کرکٹ میں فتح یاب واپسی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے،، کہتے ہیں لوگ اچھی خبروں میں دلچسپی نہیں لیتے یہ اچھی منطق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں