گیس

ملک بھر میں گیس کی قلت شدید تر ہوگئی

اسلام آباد (گلف آن لائن)ملک بھر میں گیس کی قلت شدید ہوگئی ہے، گھروں میں تین وقت کا کھانا پکنا بھی مشکل ہوگیا ہے، شہری ہوٹلوں سے کھانا خریدنے پر مجبور ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق کوئٹہ، پشاور، کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عوام کو گیس کی قلت کا سامنا ہے، ہوٹل مالکان نے گیس پریشر میں کمی کے باعث ایل پی جی سلینڈر کا استعمال شروع کردیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سلینڈر کے استعمال کے باعث کھانا بھی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے کئی علاقوں میں آٹھ آٹھ گھنٹے گیس کی بندش کی شکایات ہیں، کوئٹہ میں بھی سردی کی شدت کے ساتھ گیس غائب ہوگئی ہے۔ملتان میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین نے ٹینک چوک کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ سکھر میں بھی شہریوں نے چولہے اور گیس پائپ اٹھاکر احتجاج کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں