ارشد ندیم

میرا فوکس آئندہ کے انٹرنیشنل ایونٹس پر ہے، ارشد ندیم

اسلام آباد (گلف آن لائن)اولمپئین جیولین تھرور ارشد ندیم نے کہا ہے کہ میرا فوکس آئندہ کے انٹرنیشنل ایونٹس پر ہے، کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز اور سائوتھ ایشین گیمز میں میڈل حاصل کرنا ہدف ہے۔اولمپئین جیولین تھرور ارشد ندیم نے پاکستان ایتھلیکٹس فیڈریشن کی جانب سے پاکستان اوپن جیولین تھرو چمپئن شپ کرانا خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ میرے اولمپکس میں حصہ لینے سے جیولین تھرو کو فروغ ملا ہے، امید ہے کہ جیولین تھرو میں نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔انہوںنے کہاکہ سائوتھ افریقا میں کورونا وائرس کی وجہ اب ٹریننگ کے لئے جانا ممکن نہیں ، فیڈریشن اب بیرون ملک ٹریننگ کے متبادل انتظامات کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں