ورنن فلینڈر

ورنن فلینڈر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پاکستان سے اردو میں اپنی محبت کا اظہار

لاہور (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کو الوداع کہہ کر اپنے ملک جنوبی افریقا لوٹ جانے والے ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار اردو زبان میں کیا ہے۔فلینڈر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل لاہور سے شروع ہونے والا میرا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ گزرا دو ماہ کا عرصہ نہایت شاندار رہا، اس دوران تمام کھلاڑیوں نے بہترین رسپانس دیا اور ٹیم منیجمنٹ نے میری بہت حوصلہ افزائی کی،

آپ سب کی محبت کا شکریہ۔خیال رہے کہ بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فیلنڈر کی قومی کرکٹرز کے ساتھ الوداعی بیٹھک ہوئی تھی جس میں فلینڈر کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا اور انہیں بھرپور انداز سے خیر باد کہا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں