سعودی عرب

سعودی عرب ، کورونا وائرس کے افریقی ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق

ریاض (گلف آن لائن)سعودی عرب میں کورونا وائرس کے افریقی ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے افریقی ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق بدھ کے روز ہوئی اور وائرس سے متاثرہ شخص شمالی افریقی ملک سے واپس آیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق اومی کرون وائرس سے متاثرہ شخص اور اس کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی قرنطینہ کردیا گیاہے۔سعودی وزارت صحت نے کہا کہ وائرس کی نئی قسم سے متعلق قائم کمیٹی مسلسل کام کررہی ہے اور سعودی عرب آنے والے مسافروں کی نگرانی تیز کر دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں