گور نر پنجاب

آئی ایم ایف نے قرض کے بدلے ہماراسب کچھ لکھوالیا ہے، گور نر پنجاب

لندن(گلف آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے قرض کے بدلے ہماراسب کچھ لکھوالیا ہے۔صحافیوں سے گفتگو میں چوہدری سرور نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کا کہا جانا جھوٹ ہے اور سائیڈ لائن کیے جانے کا تاثر بھی درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے 60 لاکھ ڈالرقرض کے بدلے ہماراسب کچھ لکھوالیا۔

دوسری جانب گورنر پنجاب کی پارٹی سے ناراضگی سے متعلق سوال پر تحریک انصاف کے رہنما انیل مسرت نے کہاکہ بہن بھائیوں میں بھی لڑائی ہوجاتی ہے ، کوئی ایسی بات نہیں ، محمد سرور پرانے ساتھی ہیں،ناراض نہیں لگتے، یہ آئندہ الیکشن میں بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔انیل مسرت نے کہاکہ عمران خان آخری دو سال میں وعدے پورے کرنے کیلئے جان لڑا دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں