بابر علی

آج کے دور میں فلم کی تکنیک کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ‘ بابر علی

لاہور(گلف آن لائن) ناموراداکار بابر علی نے کہا ہے کہ ماضی میں ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہوں گی لیکن اس وقت جدید ٹیکنالوجی کادور نہیں تھا،آج کے دور میں فلم کی تکنیک کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ڈرامے کی بجائے حقیقی معنوں میں فلم لگے۔ایک انٹرویو میں بابر علی نے کہا کہ میں فلموں میں آنے سے پہلے ڈرامہ سیریلز میںکام کررہا تھامجھے سینئر سید نور نے اپنی فلم میں کاسٹ کیا جس کے بعددوبارہ ٹی وی کی طرف نہ جا سکا اور ایک طویل وقفہ آ گیا۔

انہوںنے کہاکہ سلطان راہی مرحوم بیک وقت23،23فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوتے تھے اورمیں بھی اس وقت کم و بیش 18 فلموں میں مصروف ہوتا تھا اور وہ بہترین دور تھا۔ ہمارے دور میں جدید ٹیکنالوجی کا اتنارجحان نہیں تھا لیکن ہم پھر بھی کم غلطیاں کرتے تھے اور فلم حقیقی معنوں میں لگتی تھی ،آج جدیدٹیکنالوجی ہے اس لئے خامیاںکم ہونی چاہئیں او رفلم کو ڈرامے کی بجائے فلم ہی لگنا چاہیے تاکہ دیکھنے والا یہ نہ کہے کہ میں ڈرامہ تو گھر بیٹھ کر بھی دیکھ سکتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں