ویمن کرکٹ ٹیم

اومی کرون قسم کے خلاف حفاظتی اقدامات کے تحت ویمن کرکٹ ٹیم کو 3 دن کیلئے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا

اسلام آباد(گلف آن لائن) عالمی وباء کورونا وائرس کی اومی کرون قسم کے خلاف حفاظتی اقدامات کے تحت ویمن کرکٹ ٹیم کو 3 دن کیلئے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق قومی ویمن کرکٹ ٹیم نمیبیا سے ہوتی ہوئی پاکستان پہنچی ، مقامی ہوٹل میں 27 افراد بشمول کھلاڑیوں کو قرنطینہ کیا گیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ ویمن کرکٹ ٹیم کو تین روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا، اس دوران تمام افراد کے پی سی آر اور دیگر ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق تاحال کسی کھلاڑی اور عملے میں وائرس کی کوئی علامات نہیں ، 3 روز کے بعد عملہ اور کھلاڑی گھر جا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں