فیصل کریم کنڈی

محمود خان 30 نومبر کے پیپلز پارٹی کے جلسے نے بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے ،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (گلف آن لائن)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے محمود خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ محمود خان 30 نومبر کے پیپلز پارٹی کے جلسے نے بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے ۔

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ہمت تھی تو پیپلز پارٹی کا جلسہ کا جلسہ روک کر دکھاتے ، محمود خان کان کھول کر سن لے خیبر پختونخواہ میں جیالے قدم جما چکے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت پر تنقید کر کے محمود خان اپنی نوکری بچانے کی کو شش کر رہے ہیں، پورا پاکستان نالائق وزیر اعظم سے نجات چاہتا ہے ۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ اب پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی بھی کہہ رہے وفاقی اور کے پی حکومت کرپٹ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں