پاکستان

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ چار دسمبر سے ڈھاکہ میں شروع ہوگا

ڈھاکہ ( گلف آن لائن) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ چار دسمبر سے ڈھاکہ میں شروع ہوگا اس سلسلے میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بنگلادیش کی ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے ڈھاکا میں شروع ہوگا واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ٹیم میں تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن اور فاسٹ بولر تسکین احمد کی واپسی ہوئی ہے۔ اسی طرح ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کا حصہ بننے والے محمد نعیم کو بھی پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں