صدر مملکت

خصوصی بچوں کے حوالے سے ہمیں اپنی ذمہ داریاں پہچانناہوں گی،تمام کاموں کی ذمہ دار حکومت نہیں ،صدر مملکت

اسلام آباد (گلف آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کے حوالے سے ہمیں اپنی ذمہ داریاں پہچانناہوں گی،تمام کاموں کی ذمہ دار حکومت نہیں ،خصوصی بچوں کو قومی دھارے میں شامل ہونا چاہیے،خصوصی افرادکے معاملات پر معاشرے میں گفتگوہونی چاہیے،خصوصی بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے سے نہیں روکا جا سکتا، ہر سکول میں خصوصی بچوں کے لئے اساتذہ موجود ہونے چاہئیں۔

خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہاکہ خصوصی بچوں کے حوالے سے ہمیں اپنی ذمہ داریاں پہچانناہوں گی،خصوصی بچوں کو قومی دھارے میں شامل ہونا چاہیے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ خصوصی افرادکے معاملات پر معاشرے میں گفتگوہونی چاہیے ،تمام کاموں کی ذمہ دار حکومت نہیں ہے ۔ صدر مملکت نے کہاکہ دنیابھرمیں 10سے 12فیصدافرادخصوصی ہوتے ہیں ،جوافراد تعلیم حاصل نہیں کرسکے انہیں تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اساتذہ کو خصوصی بچوں کی تعلیم کیحوالے سے تربیت فراہم کی جانی چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ ہرجگہ خصوصی افرادکیلئے ریمپ بنائے جانے چاہئیں۔ عارف علوی نے کہاکہ اب ہرعمارت میں ریمپ لازمی بنانے پڑیں گے۔ انہوںنے کہاکہ خصوصی بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے سے نہیں روکا جا سکتا، ہر سکول میں خصوصی بچوں کے لئے اساتذہ موجود ہونے چاہئیں۔

صدر مملکت نے کہاکہ کراچی میں سماعت سے محروم افراد ریسٹورنٹ چلا رہے ہیں،این جی اوز خصوصی افراد کو تربیت فراہم کریں۔ انہوںنے کہاکہ خصوصی افراد کو ملازمت کے مواقع بھی فراہم کئے جانے چاہئیں،خصوصی افراد کے حوالے سے دستیاب سہولیات کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ گورنر سٹیٹ بینک نے خصوصی افراد کے لئے خصوصی اقدامات کئے،احساس پروگرام میں4لاکھ خصوصی افراد کو رجسٹرڈ کیاجا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں