جمشید اقبال چیمہ

ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے بغیر 133ضمنی انتخاب کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں’جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)تکنیکی غلطی کی وجہ سے کاغذات مسترد ہونے پر این اے133کے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لے سکنے والے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے بغیر ہونے والے ضمنی انتخاب کی اخلاقی طور پر کوئی حیثیت نہیں،ووٹوں کی خرید فروخت کی سامنے آنے والی ویڈیوز پر کارروائی کئے بغیر ضمنی انتخاب کے انعقاد سے ثابت ہوگیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنی کتنی رٹ دکھائی ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ حلقے میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیری گئیں اور الیکشن کمیشن نے صرف نوٹسزکے اجراء پر اکتفاکیا ۔ ووٹر لسٹوں میں وسیع پیمانے پر بے ضابطگیاں موجودہیںایسے میں انتخابی عمل کو کیسے شفاف قراردیا جا سکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کو جان بوجھ کر مقابلے سے باہر کیا گیا ،جس طرح حلقے کی عوام تحریک انصاف کو خوش آمدید کہہ رہے تھے ہم اخلاقی طو رپر یہ انتخاب جیت چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی شرح سے بھی دودھ کا دود دھ او رپانی کا پانی ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں