ہمایوں اخترخان

پی ڈی ایم کے تھیلے سے صرف احتجاج کی تاریخیں دینے کی پرچیاں ہی نکلیں گی’ہمایوں اخترخان

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مہنگائی کی شرح کو نیچے لانے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے فکر مند اور دن رات کوشاں ہیں ،سابقہ حکومت نے معاشی پالیسیاں ترتیب دیتے وقت ملک و قوم کی بجائے اپنے سیاسی مفادات کو ترجیح دی جس کا نتیجہ آج مہنگائی کی صورت میں سب کے سامنے ہے ، عوام اپوزیشن کے مایوسی پھیلانے کے پراپیگنڈے سے ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے بلکہ بہت جلد اچھا وقت آئے گا ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم صرف فیس سیونگ کے لئے سربراہی اجلاس بلاتی ہے اور اس کے تھیلے سے صرف احتجاج کی تاریخیں دینے کی پرچیاں ہی نکلیں گی۔ کیا عوام نہیںجانتے سابقہ حکومت معیشت کی راہ میں بارودی سرنگیں بچھاکر گئی ،سابقہ حکومت نے سب اچھا دکھانے کیلئے معیشت پر کاسمیٹیکس کا لیپ کیا ہوا تھا اور (ن) لیگ کی نام نہاد تجربہ کار قیادت ان پالیسیوں کے نتیجے میں آنے والی مشکلات سے پیشگی آگاہ تھی ۔

روپے کو مصنوعی طریقے سے اوور ویلیو رکھا گیا اور جب روپیہ اپنی اصل قدر پر آیا ہے تو عوام کو مہنگائی کے اثرات برداشت کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی اپنے سیاسی مفادات کیلئے سابقہ حکمرانوں کی پالیسیوں کو آگے بڑھا سکتی تھی لیکن ہم نے اپنی سیاست کو پس پشت ڈال کر غیر معمولی فیصلے کئے ۔ وزیر اعظم سابقہ حکمرانوں کے چھوڑے ہوئے پہاڑ جیسے مسائل کے باوجود پر عزم ہیں اور بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں