کترینہ

کترینہ نے پنجابی سیکھنے کیلئے ٹیچر رکھ لیا

ممبئی (گلف آن لائن) بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف نے شادی سے قبل پنجابی سیکھنے کے لیے ٹیچر رکھ لیا۔کترینہ کیف رواں ماہ اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ جہاں اپنے ملبوسات اور زیورات کی تیاریاں کررہی ہیں تو وہیں اْن کے لیے سب سے اہم کام پنجابی سکھانا ہے جس کے لیے اْنہوں نے کام شروع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے وکی کوشل کے ساتھ شادی کرنے سے پہلے پنجابی زبان سیکھنے کے لیے ایک پرائیویٹ ٹیوٹر کی خدمات حاصل کی ہیں کیونکہ اداکار کی فیملی پنجابی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں