چائنا ایشو

چائنا ایشو پر یورپ اور امریکا کے دوسرے ہائی لیول اجلاس کا انعقاد،6 ورکنگ گروپس کے کام کا جائزہ لیا گیا

واشنگٹن (گلف آن لائن) چائنا کے مسئلے پر یورپ اور امریکہ کے درمیان دوسرا ہائی لیول اجلاس واشنگٹن میں منعقد ہوا۔اس اجلاس میں پہلی ملاقات میں بنائے گئے 6 ورکنگ گروپس کے کام کا جائزہ لیا گیا۔اس حوالے سے جاری اعلامئے کے مطابق امریکا اور یورپ نے اس موقع پر یہ واضح کیا کہ دونوں کے چین کیساتھ تعلقات کثیر جہتی ہیں لیکن چین کیساتھ ہمارا مقابلہ اور ذمہ داری کے ساتھ ایک اسٹیمیٹک دشمنی بھی موجود ہے کیونکہ امریکا اور یورپ اپنی معیشتوں میں سرمایہ کاری اور ترقی کرتے ہیں، جہاں ممکن ہو چین کے ساتھ تعاون بھی کرتے ہیں،

اس لئے اس اجلاس میں دونوں فریقین نے یورپین یونین اور امریکا کے درمیان اپنے نقطہ نظر پر مسلسل اور قریبی روابط برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔چائنا پر ہونے والے اس دوسرے اجلاس میں امریکا کی نمائندگی وینڈی شرمین اور یورپین یونین کی جانب سے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے سیکریٹری جنرل سٹیفانو سانینو نے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں