بھارت

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ملتوی

کیپ ٹائون (گلف آن لائن)جنوبی افریقا سے سامنے آنے والی کورونا وائرس کی قسم اومی کرون کی وجہ سے بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کرکٹ سیریز کو ملتوی کردیا گیا۔کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کی وجہ سے ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میچز ملتوی کیے جاچکے ہیں جبکہ اس کے علاوہ کرکٹ کے دیگر ایونٹ بھی اومی کرون کی زد میں آچکے ہیں جس میں کرکٹ افریقا نے کچھ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈویڑن ٹو کے میچز کو ملتوی کردیا ہے۔بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزکو آگے بڑھادیا گیا ہے۔بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 17 دسمبر سے شروع ہونا تھی جس کے لیے بھارتی ٹیم کو 8 دسمبر کو جنوبی افریقا کیلئے روانہ ہونا تھا۔

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے سیریز کو ملتوی کرنے کی تصدیق کی۔بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ نے کہا کہ دو طرفہ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کی جنوبی افریقا روانگی اب حکومتی اجازت سے مشروط ہے جس کی وجہ سے اب یہ سیریز بعد میں کھیلی جائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دو طرفہ سیریز کو ملتوی کیے جانے کا فیصلہ بی سی سی آئی کے سالانہ جنرل اجلاس میں کیا گیا تاہم بورڈ کی جانب سے بھارت کے دورہ افریقا کی تاریخ سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں